• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کیلئے 8 ارب 50 کروڑ رکھنے کی تجویز

اسلام آ باد ( ر ا نا غلام قادر ) ملک کے سب سے بڑے کراچی شہر کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کئی تجاویز زیر غور ہیں ۔ذ رائع کے مطا بق آئندہ مالی سال کے دور ان کراچی کیلئے نئے منصوبے بھی شروع کرنے کی تجویز ہے۔ کراچی کے 3 نئے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔گرین لائن بس میں مربوط انٹیلی جینس ٹرانسپورٹ سسٹم کے آلات کی تنصیب کا نیا منصوبہ شروع کرنے کی تجویز ہے۔ اس منصوبے کو آپریشنل کرنے کیلئے 7 ارب 95 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔کراچی گرین لائن بس منصوبے کیلئے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ گریٹر کراچی واٹر سپلائی منصوبے کیلئے 80 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ منگھو پیر سے بنارس سڑک کی تعمیر نو منصوبے کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نشتر اور منگھو پیر سڑک کی تعمیر نو کے لئے 35 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔کے ایم سی فائر فائٹنگ سسٹم کی بحالی کیلئے 38 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ملیر لنک روڈ کے اوپر انٹر چینج کی تعمیر کا نیا منصوبہ شروع کرنے کی تجویز ہے۔ اس منصوبے کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ کے ایم سی کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے ایک کروڑ 13 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔

تازہ ترین