• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت، جس نے بظاہر برآمدات میں اضافے کے لئے بہت سے اقدامات کئے، نے صفر ریٹنگ کی بحالی سے انکار کردیا ہے، بلکہ اس کے بجائے اس کے فنانشل منیجرز نے سیلز ٹیکس ریٹ 17 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد تک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ حکومت نے آر ایل این جی کے نرخ 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رکھنے اور بجلی ٹیرف 7.5 سینٹس یونٹ رکھنے کیلئے اگلے بجٹ 2020-21 میں 20 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں فنانشل منیجرز کی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے برآمد کنندگان نے اپنی بجٹ تجاویز پیش کیں اور صفر ریٹنگ نظام کی بحالی یا پوری ویلیو چین میں 5 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا۔ عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ واضح اشارے مل رہے ہیں کہ حکومت اور ملک کے برآمد کنندگان کے مابین زیادہ تعامل کے نتیجے میں برآمدی صنعت کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح بالآخر کسی ہندسے میں ہی طے ہوجائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے اجلاس میں ظاہراً برآمدی صنعت کی بجٹ تجاویز کا ساتھ دیا۔
تازہ ترین