• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین لندن روانہ، گھبرانے کی بات نہیں، ہر سال میڈیکل چیک اپ کرانے جاتا ہوں، رہنما پی ٹی آئی

جہانگیر ترین لندن روانہ، گھبرانے کی بات نہیں، ہر سال میڈیکل چیک اپ کرانے جاتا ہوں، رہنما پی ٹی آئی 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین جمعہ کی صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ۔ انھوں نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی کہ جن میں یہ تاثر دیا گیاتھا کہ جہانگیرترین شوگرسکینڈل کے متوقع نتائج سے بچنے کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ایسی خبروں کے بعد جہانگیرترین نے ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں میں ہرسال اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے لندن جاتا ہوں ،اطلاعات کے مطابق روانگی سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا جو نیگیٹو ہونے کی صورت میں انھیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔

تازہ ترین