• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان شوگر ملز ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز 11جون کواحتساب عدالت میں طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے 11 جون کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، دوران سماعت جیل حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا جس پر عدالت نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو حکم دیا کہ فرد جرم کی کارروائی کے لیے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر حال میں عدالت پیش کیا جائےجبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایات کردیں ۔
تازہ ترین