• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز اسکینڈل کے دس سال بعد بھی پاکستان کرکٹ میچ فکسنگ سے پریشان

کراچی(اے ایف پی) لارڈز اسکینڈل کے دس سال بعد بھی میچ فکسنگ اب بھی پاکستانی کرکٹ کو پریشان کررکھا ہے۔ لارڈز اسکینڈل کے بنیادی کردار اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ سمیت فاسٹ بالرز محمد عامر اور محمد آصف تھے۔ اس اسکینڈل میں ملوث تمام کھلاڑیوں کو سزا ملنے کے باوجود میچ فکسنگ نے پاکستان کرکٹ کا پیچھا نہیں چھوڑا اور 2017 میں پاکستان سپر لیگ میں دو کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے۔ اس کے علاوہ رواں سال اپریل میں عمر اکمل پر میچ فکسنگ پیشکش رپورٹ ناکرنے پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہمیں میچ فکسنگ کو فوجداری جرم بنانا ہوگا، اس قانون سازی کے لیے میں حکومت سے بات کرچکا ہوں۔ جب کہ سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کو قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت کا موقع نہیں دینا چاہیئے۔
تازہ ترین