آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نوازشریف کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی، ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے واک کا مشورہ دیا ہے

نوازشریف کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی


کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپنے صاحبزادے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے کافی شاپ میں خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آئی ہے۔ تصویر میں نوازشریف، حسن نواز کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے نوازشریف کو روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید