• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخواحکومت کو آئندہ بجٹ میں 100ارب روپےکے خسارے کا سامنا

پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا حکومت کو ملک میں کورونا وبا سے پیداشدہ صورت حال،وفاقی او ر صوبائی ٹیکس وصولیوں میں ہونے والی کمی اور کورونا اخراجات کے باعث آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں ایک سو ارب روپے کے خطیر خسارے کا سامنا ہے جس کے لئے سالانہ ترقیاقی پروگرام پر دس سے پندرہ فیصد کے درمیان کٹ لگانے کے لئے بعض دیگراخراجا ت میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ بات صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے کے آئندہ مالی سال2020-21کے بجٹ حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سےخطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی حکومت کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین