• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹوتی کا فیصلہ غیر منصفانہ ،پوری تنخواہیں دی جائیں،پالپا

اسلام آباد ( وقائع نگار )پائلٹس کی تنظیم پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فی الفور پوری تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کورونا باعث ہوا بازی کی صنعت متاثر،مالی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے کٹوتی کی،تنخواہوں میں کٹوتی پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پالپا نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی غیرمنصفانہ ہے، ایئر لائن پائلٹس کی تنخواہوں میں30فیصد کٹوتی بلاجواز ہے،ترجمان نے کہا کہ پالپا کے ہنگامی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی ایئرلائنز پر اثر پڑ رہا ہے، فلائٹ عملہ اور ملازمین جان خطرے میں ڈال کر کام کررہےہیں،ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کو 8ارب کا منافع فراہم کرنے میں ملازمین نے کردار ادا کیا ہے، اس لیےتنخواہوں میں کٹوتی کافیصلہ فوری واپس لیا جائے،واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہ سے10 فیصد جبکہ دو لاکھ سے زائد تنخواہ والے ملازمین کی 20 فیصد کٹوتی کی گئی،تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے پی آئی اے ملازمین کی 25 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کیوجہ سے ہوابازی کی صنعت بری طرح متاثر ہے اور پی آئی اے کا فضائی آپریشن انتہائی متاثر ہوکر صرف 10 سے 20 فیصد کی سطح پر آگیا،ترجمان کے مطابق مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکیل ایک تا چار کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی گئی، ایک لاکھ سے زائد تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین کی سیلری کم کی گئی ہے،کورونا کے پھیلاؤ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوابازی کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا ، صرف مارچ کے 10 دن میں سول ایوی ایشن کوڈھائی ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔
تازہ ترین