• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، 240 تجارتی مراکز سربمہر

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر جمعہ کو بھی راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں متعدد تجارتی مراکز سر بمہر کر دیئے گئے۔ راولپنڈی ڈویژن میں367خلاف ورزیوں پر 197 کاروباری مراکز اور ایک فیکٹری سربمہر کردی گئی،جبکہ تین لاکھ دس ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ضلع راولپنڈی میں100خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ایک لاکھ84ہزار روپے جرمانہ52 دوکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔ ضلع اٹک میں43 خلاف ورزیاں ہوئیں،10 مراکز سیل،93ہزار جرمانہ کیا گیا۔ضلع جہلم میں26 خلاف ورزیاں، 23ہزار جرمانہ ، 11مر کز سیل ہوئے۔ضلع چکوال میں198خلاف ورزیاں،دس ہزار جرمانہ، 124مراکز اور ایک فیکٹری سیل اور سات گاڑیاں بند کی گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظا میہ بھی کووڈ 19 سے حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئےمتحرک رہی ۔گراں فروشی کے الزام میں شالیمار ، سٹی ،سیکرٹریٹ ،رورل زون میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،ایس او پیز پر عمل نہ ہو نے پر ایک فیکٹری ،11ورک شاپس،27 دکانیں ،5ہوٹل سیل کر دیئے گئے،انفرادی طور پر 16 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ دکانداروں کو 60 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ایس او پیز پر عمل نہ ہو نے پر 12 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے۔
تازہ ترین