• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں،شہریوں سے نقدی، موبائل، 3 موٹرسائیکل چھین لئے گئے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علا قو ں میں ڈکیتی ،سر قہ بالجبر،نقب زنی ،چوری اور خیا نت مجرمانہ کی چار درجن وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ پانچ کاریں اور 15موٹر سائیکلوں کے علا وہ ایک رکشہ اڑا لیا گیا ۔ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کر لیے ۔ تھا نہ پیر ودھائی کے علا قے خیابان سید میں محمد ریحان سے اسلحہ کی نوک پر دو مسلح افراد موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،اسی تھا نے کے علاقے فوجی کالونی میں محمد ذوالفقار سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیا گیا،تھا نہ نیوٹا ئون کے علا قے ای بلاک میں علی اکبر سے اسلحہ کی نوک پر 22 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا گیا ،تھا نہ ویسٹریج کے علا قے پشاور روڈ پر محمد الیاس نذر سے اسلحہ کی نوک پر 26 ہزار روپے چھین لئے گئے،تھا نہ ریس کورس کے علا قے افشا ں کالونی میں اعجاز احمد سے اسلحہ کی نوک پر 81 ہزار 790روپے چھین لیے گئے،تھا نہ واہ کینٹ کے علا قے گلستان کالونی میں محمد اویس سے اسلحہ کی نوک پر مو ٹرسائیکل،موبائل اورگھڑی چھین لی گئی۔تھا نہ پیر ودھا ئی کے علا قے مین پیر ودھائی رو ڈ پر ہارو ن اعجاز سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین لیا گیا،اسی تھا نے کے علا قے اڈہ پیرودھا ئی پر عبدالجبار سے موبائل چھین لیا گیا،خیابان سر سید میں فوزیہ سے موبائل چھین لیا گیا،تھا نہ وارث خان کے علا قے چٹیاں ہٹیاں میں ذیشان سے دو مسلح افراد نے موبائل چھین لیا،اسی تھا نے کے علا قے مکھا سنگھ سٹیٹ میں اقراء فاروق سے موبائل چھین لیا گیا ۔مری روڈ پر شفقت علی سے موبائل چھین لیا گیا ،نیشنل مارکیٹ میں لیاقت علی سے موبائل چھین لیا گیا۔تھا نہ نیو ٹا ئون کے علا قے ملک آباد پلازہ میں اویس ظفر سے موبائل اور 35 ہزار روپے چھین لیے گئے۔ اسی تھا نے کے علا قے کمر شل مارکیٹ میں عارف سے موبائل چھین لیا گیا،تھا نہ نیو ٹا ئون کے علا قے کمر شل مارکیٹ میں داور افضل کا موبائل چوری کر لیا گیا،تھا نہ ائر پورٹ کی وکیل کالونی میں بلال رفیع کے گھر سے 14 ہزار روپے ،ٹوٹی،مکسچر مالیتی 5 ہزار روپے چوری کر لیے گئے،تھا نہ صدر واہ کے علا قے نیوسٹی فیز ٹو میں محمد سہیل کے گھر سے نامعلوم افراد نے لیپ ٹاپ ،تین ایل ای ڈی ،موبائل اور گھریلو سامان چوری کر لیا ۔تھا نہ گوجر خان کے علا قے تحصیل روڈ پر عمران خورشید کے دفتر سے لیپ ٹاپ ،واٹر ڈسپنسر اور پنکھے چوری کر لیے گئے ۔ تھا نہ جا تلی کے علا قے ڈھوک فیض آباد سے راقب حسین کی دوگا ئے مالیتی 3 لاکھ روپے چوری کر لی گئیں۔ تھا نہ کورال کے علا قے ترامڑی سے زاہد منیر کے گھر سے طلائی زیورات ،گھریلو سامان اور نقدی کل مالیتی 3 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے، تھا نہ روات کے علا قے فیز 8 میں ظفر اللہ کے گھر سے نامعلوم شخص نے ایل سی ڈی ،10 لاکھ روپے اور گھڑی چوری کر لی۔تھا نہ گنج منڈی پولیس نے محمد عظیم کی رپورٹ پر دو نامعلوم افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،نامعلوم ملزم نے جیب سے 95 ہزار روپے نکال لیے، نقدی واپس لی تو گننے پر رقم کم نکلی۔تھا نہ سٹی کے علا قے گوالمنڈی سے محمد عدنان کا اپلائیڈ فار موٹرسائیکل ،تھا نہ پیر ودھائی کی ضیاء الحق کالونی سے ظفر اقبال کا موٹرسائیکل ایل ای ایل 7797،تھا نہ نیو ٹا ئون کے علا قے سیو نتھ روڈ پر عتیق کا موٹر سائیکل ای پی ایم 923 ،اسی تھا نے علا قے کمر شل مارکیٹ سے منیب اظہر کا موٹر سائیکل آر آئی ایل 9284،ایف بلاک سے سہیل کا موٹر سائیکل آر آئی کے 101،تھا نہ ائر پورٹ کے علا قے پام سٹی سے غلام زائد خان کا موٹرسائیکل آر آئی ایل 9748،اسی تھا نے کے علا قے وکیل کالونی سے محمد عدیم کا موٹرسائیکل اے کے آر 703،تھا نہ صدر واہ کے علا قے نیوسٹی فیز ٹو سے محمد باسط کا موٹرسائیکل آر آئی پی 678،تھا نہ گو جر خان کے علا قے سروس روڈ پر زریاب حسین کا موٹرسائیکل آر آئی او6762 ، تھا نہ گولڑہ کے علا قے بنی سٹا پ سے عضمت اللہ کا موٹر سائیکل اے وی کیو 480، تھا نہ کہو ٹہ کے علا قے تحصیل چوک سے احتشام کا موٹرسائیکل آر آئی او 4243چوری ہو گیا،تھا نہ گنج منڈی کے علاقے کشمیر کالونی سے سر فراز کا اپلائیڈ فار رکشہ چوری،تھا نہ وارث خان کے علا قے چاہ سلطان سے نوید کی کار ایل ای وی4612،تھا نہ سول لائن کے علا قے کچہری سے فرید کی کار ایل سی ایف 9043 ،تھا نہ ائر پورٹ کے علا قے گلزار قائد سے محمد صدیق کی کار آر آئی اے 1125،تھا نہ کورال کے علا قے شریف آباد سے محمد عر فان کی کار آئی ایم یو 781، تھانہ صدر واہ کے علا قے لوسر شر فو سے شاہد اخلاق کی کار ایم ایل کے 6722 چوری ہو گئی۔ مختلف واقعات میں لاکھوں کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کر لئے گئے۔
تازہ ترین