• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر ) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا، گزشتہ روز کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسروقہ موٹر سائیکل کا کاروبار کرنے والے ریسیور بھی شامل ہیں ۔مدعی عامر نے تہکال پولیس کو رپورٹ کی کہ گل حاجی پلازہ کے قریب کسی نامعلوم ملزمان نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن مختیار علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تہکال شہر یار پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس کے دوران پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کو استوار کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ یوں روڈ پر واقع تجارتی مراکز کے آس پاس سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران موٹر سائیکل منظم گروہ کا سراغ لگا کر موٹر سائیکل چور محمد عمیر سکنہ گلبرگ جبکہ اس کی نشاندھی پر مسروقہ موٹر سائیکل کا لین دین کرنے والے مزید دو ملزمان نور مالک اور احمد ساکنان قمبر خیل باڑہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل باڑہ میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس پر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے تھانہ ہشتنگری، تھانہ تہکال اور عربی کی حدود سے سرقہ ہونے والے 9 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے مالکان کا سراغ لگا لیا گیا یے، ملزم محمد عمیر کو اس سے قبل بھی سال 2018 میں تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین