شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)چینی محنت کش گاؤ زیؤن کے اچانک موبائل فون فروخت کرتے ہوئے شیخوپورہ کی آبادی تصویر محل روڈ میں پہنچ جانے پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوا لے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں جن کو پولیس نے اپنے حصار میں لیکر لاہور روانہ کردیا جس نے بتایا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی لاہور میں ایک ہوٹل میں رہ رہے ہیں جہاں سے وہ موبائل فونز فروخت کرنے کیلئے مختلف شہروں میں جاتے ہیں ی۔حکومت پنجاب نے چینی باشندوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے کسی بھی شہر میں پیشگی اجات کے بغیر جانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔