• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، سسرالیوں کا حاملہ بہو پر تشدد، 5 لاکھ کی چوری کا الزام عائد


نوشہرہ میں سسرالیوں نےمبینہ طور پر چوری کے الزام میں حاملہ بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نےبھی تشدد کرنے میں سسرالیوں کا ساتھ دیا ہے۔

شاہ کوٹ میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننےوالی 7 ماہ کی حاملہ لڑکی نےسسرالیوں پر تشدد کا الزام عائد کیاہے، اُس کاکہناہےکہ اس کا شوہر دبئی میں رہتا ہے، شوہر کی غیر موجودگی میں دیور اور سسر نے اُس پر 5لاکھ روپے چوری کاالزام عائد کرکے تشدد کیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ تشد د سے بچنے کے لیےاُس نے خود کو 2دن تک باتھ رو م میں بند رکھا ہے، خاتون نے دیور پر غیر اخلاقی حرکت کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

متاثرہ خاتون کامزید کہنا ہے کہ سسرالیوں نے ایس ایچ او عبدالولی اورلیڈی کونسٹیبل کو بلاکر تھانے بھجوا دیا، وہاں پر اُس کو ماراپیٹا گیا اور معاملے کو دبانے کے لئے زور دیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی مردان شیر اکبر خان کا کہناہےکہ میڈیکل رپورٹ آنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ، واقعہ عید کے دنوں میں پیش آیا تھا، لڑکی اب اپنے والدین کےساتھ ہے۔

واقعے کی غیر جانبدارتحقیقات کے لئے ایس پی مردان وقارعظیم کھرل کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے، قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے جبکہ ایس ایچ او کےخلاف الگ تحقیقات کی جائینگی۔

تازہ ترین