• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’زہرہ شاہ کے اصل قاتل اُسکے گھر والے ہیں‘، احسن خان

پاکستان شوبز انڈسٹڑی کے نامور اداکار احسن خان نے راولپنڈی میں کبوتر اڑا دینے کی غلطی پر مالکان کے تشدد سے جان سے جانے والی کم سن گھریلو ملازمہ زہرہ شاہ کے قتل کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرا دیا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ آٹھ سال کی معصوم بچی جو گھر والوں کے پیٹ بھرتے ہوئے درندگی کا شکار ہوئی، اس کے اصل قاتل گھر والے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ چھوٹی عمر میں بچوں سے کام کروانے والوں کے قاتل ماں باپ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بچوں کی پرورش کرنا، انہیں روٹی دینا اور ان کی اچھی تربیت، ان کا تحفظ ماں باپ کا کام ہے۔

احسن خان نے لکھا کہ بچوں کا کام ماں باپ کے پیٹ بھرنا نہیں ہے، غربت بھی اس بات کا جواز نہیں کہ وہ ناتواں بچوں کو اپنی روٹی کا ذریعہ بنائیں۔


انہوں نے کہا کہ اگر غربت مسئلہ ہے تو یہ سب شادی سے پہلے سوچیں، شادی ہو گئی ہے تو بچے پیدا کرنے سے پہلے سوچیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ماں باپ آٹھ سال کی بچیوں کو دو ٹکوں کے عوض غیروں کے رحم و کرم پر چھوڑنا تو دور گھر میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے بلکہ اکیلا مارکیٹ بھی نہیں بھیج سکتے۔

 انہوں نے لکھا کہ  آٹھ سال کی معصوم جو گھر والوں کے پیٹ بھرتے ہوئے درندگی کا شکار ہو گئی، گھر والوں کو اس گھر کے درندوں کے بارے میں پہلے سوچنا چاہئے۔

احسن خان نے زہرہ کے گھر والوں کو اس کا اصل قاتل قرار دیا۔

احسن خان ڈرامہ اور فلم میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات اور خدمتِ انسانیت کے لیے بھی سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔

نامور اداکار احسن خان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

تازہ ترین