• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا تو دنیا ہم سے امداد لے گی، شاہد آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جس دن بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا دنیا پاکستان سے امداد لے گی۔

چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ جس دن ہم آپس میں ایک ہوئے تو دشمن کو شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو کیوں نظر انداز کیا گیا ہے، یہاں ٹیلنٹ بہت ہے، مگر سہولیات کا فقدان ہے، اب ہمیں پرانی باتوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے ایک بچے کے پاؤں سے کانٹے نکال کر اسے جوتا پہنایا جس سے بہت خوشی ملی،تاہم میری کوششوں کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

اس موقع پر وہاں موجود رہنماء چیمبر آف کامرس بدر الدین نے کہا کہ شاہد آفریدی مشکل وقت میں آج بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین