• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلز کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی: وائی ڈی اے پنجاب

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے)  پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب  کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلز کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی۔

ڈاکٹر سلمان حسیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کو بستر اور وینٹی لیٹر نہیں ملتے، اسپتالوں اور قرنطینہ میں مریض احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئے روز پالیسیاں تبدیل کیں کہ عوام نے سیریس لینا چھوڑ دیا۔ عوام اب بھی کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی 7 دن تک رپورٹس نہیں آرہی، کورونا کے حوالے سے ادویات پرائیوٹ و سرکاری اسپتالوں سے غائب ہیں۔

ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا تھا کہ نجی اسپتالوں میں پی سی آر ٹیسٹ 7 سے ساڑھے 8 ہزار روپے تک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 سو سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، اسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلز کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی۔

صدر وائی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے بھی بیڈز اور وینٹی لیٹرز موجود نہیں، ہیلتھ پروفیشنلز کو ایک بھی ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی۔

تازہ ترین