شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں جاری ہیں ، لاہور روڈ پر الحمد ٹاؤن کے قریب دو ڈاکو محنت کش مزمل کھوکھر سے قیمتی موبائل فون اور چار ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، گاؤں پاتھیانوالہ کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے محنت کش ریحان علی سے اس کا رکشہ دن بھر کی کمائی کی رقم اور موبائل فون چھین لیا وار فرار ہوگئے، پاور ہاؤس جوئیانوالہ موڑ کے قریب نوجوان محمد عثمان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ، بنگلہ پلی مریدکے کے قریب دو ڈاکو مقامی شہری عبدالرزاق سے 25ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، امامیہ کالونی میں محنت کش محمد حفیظ کا رکشہ چوری ہوگیا۔