• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ٹریفک پولیس کیلئے نئے ای سسٹم کا افتتاح

پنجاب میں ٹریفک پولیس کیلئے نئے ای سسٹم کے نظام کا افتتاح


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے ای سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹائم شیڈولنگ نظام کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹریفک جرمانوں کی آن لائن ادائیگی سے عوام کو آسانی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن ٹائم شیڈول کے ذریعے شہری لاہور کے 18 ڈرائیونگ سینٹرز میں گھر بیٹھے لائسنس کے حصول کے لیے وقت اور تاریخ حاصل کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو سہولتیں دینے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانوں کی آن لائن ادائیگی کے نظام کو صوبے کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھانے پر ٹریفک وارڈنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان کی پروموشن اور دیگر مسائل حل کیے جائیں گے جبکہ انعامات بھی دیے جائیں گے۔

تازہ ترین