• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ نقصانات پر دوبارہ سختی کا سوچ سکتے ہیں، علیم خان

پنجاب حکومت نے کورونا مریضوں کے لیے پہلے مرحلے میں ڈریپ سے منظور شدہ ایک ہزار انجیکشنز خریدنے کا فیصلہ کرلیا، عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں، حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی، نرمی کے زیادہ نقصانات سامنے آئے تو دوبارہ سختی کا سوچ سکتے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیرصدارت لاہور میں کورونا کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، انہوں نے پبلک مقامات پر ایس او پیز پر سخت سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اب کورونا کی شدت کا احساس ہو چکا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہری پارکوں میں بچوں کو ساتھ نہ لائیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، جہاں خلاف ورزی ہوئی وہاں سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بازاروں میں طے شدہ اوقات میں ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

تازہ ترین