• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بلدیات اور نادرا کا معاہدہ، 146یوسیز میں ڈیٹا بیس لنک قائم کیا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات نے نادرا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جو 2006کے معاہدے کے مقابلے میں عوام کے لئے مزید سہولتیں اور آسانیاں لئے ہوئے ہے۔ انہوں نے نے بتایا کہ نادرا کے ساتھ معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر سندھ کے 6اضلاع کی 146یوسیز میں نادرا کے ڈیٹا بیس لنک کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں سے عوامی سہولت کے پیش نظر پیدائش، اموات اور نکاح وغیرہ کے سرٹیفیکیٹ باآسانی مل جایا کریں گے اور لوگوں کو اپنی دستاویز کے حصول کے لئے وقت اور توانائی صرف نہیں کرنی پڑے گی، اس مقصد کی تکمیل کی خاطر محکمہ بلدیات کے دفاتر میں نادرا کے عملے کی جانب سے بلدیاتی ملازمین کو باقاعدہ سافٹ وئیر استعمال کرنے کے لئے ٹریننگ بھی دی جائے گی، اس سہولت کی بدولت ایک طرف تو لوگوں کو سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی ہوگی اور ریئل ٹائم ڈیٹا انٹری کے فلسفے کے تحت سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے شخص کی معلومات سیکنڈوں میں نادرا کے ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو جائے گی جس کی بدولت جعلی جھوٹی دستاویز بنانے کے رجحان کی بھی بیخ کنی کی جاسکے گی۔

تازہ ترین