• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 بچوں کا ڈوب کر جاں بحق ہونا جان کے تحفظ میں ناکامی ہے، متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدقومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ٹھٹھہ کے علاقے دریائے سندھ میں ایک ہی خاندان کے 7بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے بری طرح ناکام ہو گئی ہے اگر دریائے سندھ میں کوئی مناسب انتظام ہوتا تو یہ المیہ نہیں ہوتا۔وائیلڈ لائیف ڈیپارٹمنٹ کے لوگ کہاں تھے جب بچے ڈوب رہے تھے۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کیا جائے اور انکوائری کرائی جائے کہ دریائے سندھ میں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کوئی مناسب انتظام ہے بھی یا نہیں یا یہاں بھی گھر بیٹھے وائیلڈ لائیف ڈیپارٹمنٹ تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ تمام بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگواروں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تازہ ترین