• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز وزارت خارجہ میں بھی غیر معمولی دلچسپی کیساتھ دیکھا جاتا ہے

اسلام آباد (صالح ظافر ) ملک کا مقبول ترین ٹیلی ویژن چینل جیو نیوز دنیا بھر کی طرح وزارت خارجہ میں بھی غیر معمولی دلچسپی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے اس کی ایک جھلک ہفتے کے روز اس وقت دکھائی دی جب افغانستان کے لئے وزیراعظم کےخصوصی نمائندے محمد صادق خان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لئے دفتر خارجہ میں ان کے دفتر آئے۔

اس ملاقات کی تصویرجسے وزارت خارجہ نے جاری کی اس میں دونوں کے وسط میں نصب ٹیلی ویژن کی اسکرین پرجیو نیوز دکھائی دے رہا تھا۔

اس میں مزید دلچسپ امر یہ ہے کہ جاری شدہ تصویر میں ٹیلی ویژن کی اسکرین کا شارٹ وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ شہباز شریف کا احاطہ کر رہا ہے۔

جن کے بارے میں خبر دکھائی جارہی تھی اس میں دونوں بدترین سیاسی حریفوں کے نصف نصف اسکرین شارٹ نظر آرہے ہیں جس سے وزارت خارجہ کی جیو، عمران خان اور شہباز شریف سے دلچسپی کابھی اظہار ہوتاہے۔

تازہ ترین