• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کےغیرسنجیدہ رویے نےکوروناکوپھیلنے کا موقع دیا،سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے نےکوروناکوپھیلنے کا موقع دیا،کورونا ٹیسٹ مفت،لیبارٹریوں کوٹیسٹ کے اخراجات مہیا کیے جائیں، جہاں ڈاکٹروں کو صحت کا تحفظ حاصل نہ ہو،وہاں مریضوں کا پرسان حال کون ہوگا۔ڈاکٹرز قوم کے محسن،شہداءاور ان کے خاندانوںکو سرکاری سطح پر پذیرائی ملنی چاہئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہیں تو حکومت کرونا کے مریضوں کا علاج پرائیویٹ ہسپتالوں سے کرائے ۔عوام کوعلاج کی سہولیات مہیا کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین