• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر رپورٹ کی روشنی میں اب ریکوری ہوگی، مراد سعید


وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اب ریکوری ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سزائیں ملیں گی، مافیا سے نجات کے لیے نظام کی درستی، عوام کو ریلیف ملے گا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے بیانات ہوا میں تحلیل ہوگئے، حزب اختلاف کہتی تھی کہ شوگر انکوائری نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج انکوائری اور ایکشن قوم کے سامنے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ زرداری خاندان اور شریف خاندان کی ترجیح ذاتی مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ ان کا مفاد ملک اور قوم ہیں۔

تازہ ترین