• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کی روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی درخواست

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے روبینہ اشرف آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہمایوں سعید نے پیغام میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ روبینہ اشرف کو جلد صحت یاب کرے۔

اداکارہ روبینہ اشرف کو طبیعت خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا۔ 

تازہ ترین