برسلز(خالد حمید فاروقی) کونسل آف یورپ کے سیکر یٹر ی جنرل اور سابق وزیراعظم ناروے ٹورب یورن نے پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپ کے تعلقات، انسانی حقوق، دہشت گردی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ دونوں لیڈروں نے عالمی امن کیلئے کوششوں پرز ور دیا۔ سیکرٹری جنرل ٹورب یورن نے گزشتہ ماہ ناروے میں لاہور دھماکے کے سلسلے میں ہونے والی کینڈل لائٹ وحل میں بھی شرکت کی تھی۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم آج کل فرانس کے دورے پر ہیں اور مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔