• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کا اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے سے انکار

جرمن چانسلر فریڈرِک مرز—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جرمن چانسلر فریڈرِک مرز—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جرمنی نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرِک مرز کا کہنا ہے کہ جرمنی اسرائیل کو وہ عسکری سامان نہیں دے گا جو غزہ میں استعمال ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کس طرح جائز مقاصد حاصل کرے گی۔

جرمن چانسلر فریڈرِک مرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرمنی اگلے نوٹس تک غزہ میں استعمال ہونے والے فوجی سامان کی برآمد کی اجازت نہیں دے گا۔

دوسری جانب ڈچ وزیرِ خارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کا غزہ میں کارروائیاں تیز کرنے کا منصوبہ غلط اقدام ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتِ حال تباہ کن ہے، فوری بہتری کی ضرورت ہے۔

ڈچ وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈچ حکومت نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید