• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ اور عاصم کی قربتیں، میرب علی کے بھائی کا جذباتی ردعمل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کو حال ہی میں معروف گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا، جس پر میرب علی کے بھائی نے جذباتی ردعمل دے دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب اچانک ہانیہ عامر کی گلوکار کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین چہ می گوئیاں کر رہے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان قربتیں ایک بار پھر بڑھنے لگی ہیں۔

جہاں اس آن اسکرین جوڑی کے مداح دونوں کی بڑھتی نزدیکیوں پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں میرب علی خاموش ہیں تاہم ان کے بھائی اور عاصم اظہر کے دوست نے دبے الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میرب علی کے بھائی رمیز نے انسٹااسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ وقت کی خوب صورت بات یہ ہے کہ وقت سب کچھ سامنے لے آتا ہے۔

خیال رہے کہ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔ تاہم یہ منگنی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور رواں سال جون میں عاصم اظہر نے بذریعہ سوشل میڈیا منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید