• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیرف معاہدے کیلئے بھارت روس سے تیل کی درآمدات میں کمی پر تیار

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی کا امریکا کو عندیہ دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹیرف معاہدے کیلئے بھارت روس سے تیل کی درآمدات میں کمی پر تیار ہے۔ 

 خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت امریکی اسلحے کی خریداری پر دوبارہ بات سے پہلے ٹیرف پر وضاحت کا منتظر ہے۔ بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کا امریکا سے پی81 جہاز، اسٹرائیکر وہیکلز اور جیولین میزائل خریدنے کا پروگرام تھا۔  

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید