وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں 250 وینٹی لیٹرز چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت میں دیے۔
اسد عمر نے کہا کہ اسپتالوں کے لیےخصوصی پیکج مرتب کیا جائے گا، اس سلسلے میں صوبوں کے ساتھ مشاورت سے اقدام کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ جولائی میں اس استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جون میں ایک ہزار آئی سی او بیڈز یقینی بنائے گی۔