• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ بھی اسٹیل ملز کا فیصلہ کرنے کی اتھارٹی نہیں، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل میں 9 ہزار مزدوروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیل مل کے ساتھ کیا ہونے جارہاہے، اسٹیل مل کا اسٹیٹس کیا ہے؟ اور کیا وجہ ہے کہ ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ بھی اسٹیل ملز کا فیصلہ کرنے کی اتھارٹی نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ حبکو اور کنسورشیم کو اسٹیل ملز کی تعمیر نو کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے؟، وہ کہہ رہے ہیں کہ یہاں سے سارے مزدوروں کو نکالیں پھر اسٹیل ملز کو خریدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا اسٹیل ملز کے سیکیورٹی محکمے کو ختم کرکے نجی کمپنی کو دے دیا گیا ہے؟

رضا ربانی نے کہا کہ وزیر اطلاعات کنفرم کریں 2 وزیر اور معاون خصوصی جو کام کررہے ہیں ان کے مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے پاس جانا ہے، ای سی سی اسٹیل ملز کا فیصلہ کرنے والا فورم نہیں یہ غیر آئینی ہے، وفاقی کابینہ بھی اسٹیل ملز کا فیصلہ کرنے کی اتھارٹی نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز کا معاملہ شفافیت سے ہو گا، مفادات کے ٹکراؤ کو مد نظر رکھیں گے۔

تازہ ترین