فیصل آباد میں استعمال شدہ موبل آئل صاف کرنے کے کارخانے میں آگ لگ گئی، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ علاقہ سدھار کے کارخانےمیں لگی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں کی مدد سے 5 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد ایوب بخاری کے مطابق کارخانے میں گندا موبل آئل ریفائن کیا جاتا تھا، کارخانے کے قانونی ہونے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔