کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کے معروف کراٹے گرانڈ ماسٹر محمد اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے۔ پیر کو کراچی پریس کلب کے سامنے اشرف طائی کے شاگردوں نے مظاہرہ کیا اور سینٹر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ طائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے اکیڈمی بند ہےمارشل آرٹس کی تربیت سے جسمانی مضبوطی آتی ہے۔کورونا وائرس کو ورزش کے ذریعے شکست دی جاسکتی ہے۔ اکیڈمی بند ہونے سے معاشی طور پر پریشان ہیں، کرایہ نکالنا اب مشکل ہوگیا ہے۔ ہم تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہیں اور وزیراعظم اور سندھ حکومت سے اکیڈمی کھولنے کی درخواست کرتے ہیں۔