• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کو ترجیح دی جائے، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی بجٹ میں غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات اور صحت و زراعت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے ۔ حکومتِ سندھ کوغریب دوست بجٹ تیار کرنا ہوگا۔ آئندہ بجٹ میں سندھ حکومت کا اہم ترین ایجنڈا کروناوائرس کی روک تھام اور ٹڈی دل کے حملوں کا سدباب ہونا چاہیے تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قحط کو روکا جاسکے۔ یہ ہدایت انھوں نے پیر کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیراعلی کے کوآرڈینیٹر برائے سماجی تحفظ حارث گزدر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم احمد اور سیکرٹری خزانہ سید حسن نقوی کو ایک ویڈیو کانفرنس میں دی ۔وزیراعلی اور ان کی ٹیم نے چیئرمین کو کروناوائرس کے متعلق اسکیموں، سوشل سکیورٹی اور انسداد غربت کے پروگراموں کے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے متاثر زرعی شعبے کے تدارک کے لئے چھوٹے کاشتکاروں کو برآمدی معیار کے چاول کے بیج ، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر سبسڈی دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین