• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی (ڈمی) آج ”خبرناک“ میں اپنے دِل کا حال بیان کرینگے !!

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی (ڈمی) ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران شاہ محمود تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ اپنے دِل کا خصوصی احوال بھی بیان کریں گے۔ ”عائشہ اور انارکلی کی نوک جھونک، شہزادہ سلیم کی شغلیہ دربار میں انارکلی سے قربت، چوہدری کالو کی دعوتیں ، غداروں کے ا±ڑن کھٹولے ، عوام کا مہنگائی پر واویلا اور بھینس چوروں کی کہانی“ بھی پروگرام میں دکھائی جائے گی۔ سیاست ، علم، طنز، مزاح اور حالات حاضرہ پر مشتمل عوام کا مقبول پروگرام میر علی کی میزبانی میں رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔ 
تازہ ترین