سکھر (بیورو رپورٹ) نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب عدالت میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث سماعت ملتوی ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسر کا 8مئی کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے اب تک جج کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے۔