پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ ویمن ٹیم محمد وسیم کے عہدے کی مدت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر عہدے کی مدت ختم ہو گئی، نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے عمل کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی جگہ نئے کوچ کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
محمد وسیم کو 2024 میں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، تاہم ان کی زیرِ نگرانی ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل زوال آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی مکمل حمایت کے باوجود ٹیم کے نتائج مایوس کن رہے، حتیٰ کہ خواتین ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان خواتین ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا۔ فاطمہ ثناء کی قیادت میں ٹیم ساتویں نمبر پر رہی اور تین پوائنٹس حاصل کر سکی۔ پاکستان کو بنگلادیش، بھارت، آسٹریلیا، اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف میچز بارش کی نذر ہو گئے۔