وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کا خسارہ ختم کرکے اسے منافع بخش بنائے گی۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں، اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابقہ دورِ حکومت میں پاکستان اسٹیل خسارے میں گئی۔
مراد سعید نے کہا کہ ہم پہلے پاکستان اسٹیل ملز کا خسارہ ختم کریں گے اور پھر اسے منافع بخش بنائیں گے۔
وزیر مواصلات مراد سعید نے الزام لگایا کہ ماضی کی حکومتوں نے اسٹیل ملز میں سیاسی بھرتیاں کیں اور ادارے کو خسارے میں جھونک دیا۔
اسٹیل ملز کی نجکاری اور ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کے معاملے پر قومی اسمبلی اپوزیشن نے ایوان بینرز لہرائے، نشستوں پر پلے کارڈز رکھ کر سخت احتجاج کیا۔
ڈپٹئ اسپیکر برہم ہوئے اور بولنے کا موقع نہ دیا تو اپوزیشن ارکان نے بغیر مائیک تقاریر کیں اور وفاقی وزیر اسد عمر کو ملازمین کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔