• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹ کا قصور تھا یا جہازخراب، ذمہ داری ہر صورت پی آئی اے کی ہے، خرم دستگیر

پائلٹ کا قصور تھا یا جہازخراب، ذمہ داری ہرصورت پی آئی اے کی ہے،خرم دستگیر


مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے میں پائلٹ کا قصور تھا یا جہاز خراب تھا، ذمہ داری ہر صورت پی آئی اے کی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ طیارہ حادثہ، ٹڈیوں کا حملہ، پٹرول کے لیے قطاریں کس کس قیامت کا ذکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی چوری ہو گئی، کس نے استعفی دیا۔

ایوان میں اسٹیل ملز ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیے جانے کے فیصلے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

پیپلزپارٹی ارکان نے اسد عمر سے وعدے کے مطابق ملازمین کے ساتھ کھڑے ہونےکا مطالبہ کیا۔

پاکستان اسٹیل کا خسارہ ختم کرکے منافع بخش بنائیں گے، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کا خسارہ ختم کرکے اسے منافع بخش بنائے گی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں، اس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابقہ دورِ حکومت میں پاکستان اسٹیل خسارے میں گئی۔

مراد سعید نے کہا کہ ہم پہلے پاکستان اسٹیل ملز کا خسارہ ختم کریں گے اور پھر اسے منافع بخش بنائیں گے۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے الزام لگایا کہ ماضی کی حکومتوں نے اسٹیل ملز میں سیاسی بھرتیاں کیں اور ادارے کو خسارے میں جھونک دیا۔

اسٹیل ملز کی نجکاری اور ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کے معاملے پر قومی اسمبلی اپوزیشن نے ایوان بینرز لہرائے، نشستوں پر پلے کارڈز رکھ کر سخت احتجاج کیا۔

تازہ ترین