• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ: پائلٹ کو ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کی جاتی رہی، راجا ظفرالحق

کراچی طیارہ حادثہ: پائلٹ کو ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کی جاتی رہی، راجا ظفرد الحق


سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کراچی طیارہ حادثے میں پائلٹ کو ذمہ دار دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایک آزاد ادارہ ہونا چاہیے جو حقائق معلوم کرسکے۔

قائدِ حزب اختلاف راجا ظفرالحق نے کہا کہ مبینہ طور پر مخصوص بیان کے حصول کے لیے حادثے کے وقت کنٹرول ٹاور پر تعینات افسر کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے دن سے ہی کراچی طیارہ حادثے میں پائلٹ کو ذمہ دار دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

تازہ ترین