• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، رضا ربانی کا تحقیقاتی کمیشن پر تحفظات کا اظہار

کراچی طیارہ حادثہ ، رضا ربانی کا تحقیقاتی کمیشن پرتحفظات کا اظہار


پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کراچی میں طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیشن میں مفادات کا ٹکراؤ سامنے آیا ہے جسے وفاقی حکومت نے مد نظر نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن میں شامل ایئر فورس افسران کو کمرشل پروازیں اُڑانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

رضاربانی نے کہا کہ نہایت افسوسناک واقعہ ہوا جس میں بہت سی جانیں ضائع ہوئیں، پاکستان میں طیارے حادثے کی عجیب تاریخ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیگر رپورٹس کی طرح طیارہ حادثہ کی رپورٹس کو سامنے نہیں لایا گیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان بولیں کہ کسی تحقیق کے بغیر ہی حادثے کا ذمے دار پائلٹ کو قرار دے دیا گیا، ایسی انکوائری رپورٹ بے معنی ہوگی۔

تازہ ترین