• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبل آپریٹرز کا حکومت سے پیمرا کو فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

کیبل آپریٹرز کا حکومت سے پیمرا کو فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ


کیبل آپریٹرز نے حکومت سے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی کو فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری کیبل آپریٹرز چوہدری طاہر جاوید نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز کو سبسکرپشن اور تجدید کی فیس فوری جمع کروانی ہے، حکومت کو چاہیے کہ پیمرا کو فنڈز جاری کرے تاکہ کیبل آپریٹر کو بھی ریلیف مل سکے۔

کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیمرا سے میٹنگ میں طے پایا ہے کہ کیبل آپریٹرز اب آئی پی ٹی وی کا لائسنس لے سکیں گے۔

طاہر جاوید نے بتایا سی ڈی چینل کے پیسے اب تک طے نہیں ہو پائے، اس کے لیے انہوں نے اپنے ریجنل دفاتر سے تحریری رائے مانگ لی ہے۔

کیبل آپریٹر طاہر جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے پانچ ، چھ مہینے سے کوئی ریوینیو حاصل نہیں ہوا، حکومت سے درخواست ہے کہ وہ پیمرا کے لیے ریلیف فنڈز کا بندوبست کریں۔

تازہ ترین