• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میران شاہ: فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 سیکورٹی اہلکار شہید

میرانشاہ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشتاق شامل ہیں جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکا میران شاہ میں سیکورٹی دستوں کے معمول کے گشت کے دوران ہوا۔

تازہ ترین