• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی شوگر کمیشن کی سفارشات پر کارروائی کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کسی بھی کارروائی کی منظوری دے دی۔

بیرسٹر شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ 2014 سے 19 تک 5 سال کے دوران 29 ارب کی سبسڈی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں کچھ لوگوں کو نامزد کر کے متعلقہ اداروں کو کارروائی کا کہہ دیا گیا ہے۔ سفارشات کی روشنی میں پہلا ریفرنس چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم اور کمیشن ارکان کو بھی دھمکیاں دیں۔ دھمکیوں کے ثبوت ہیں عدالت کہے گی تو ثبوت عدالت میں لائے جائیں گے۔

تازہ ترین