• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر چیز کا نوٹس لینے والا نیب پٹرول بحران پر سو رہا ہے، پشاور ہائیکورٹ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈی جی نیب آج طلب

’ہر چیز کا نوٹس لینے والا نیب پٹرول بحران پر سو رہا ہے‘


پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرپٹرولیم، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم کو (آج) جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پٹرول اور آٹا بحران کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی وزیرپٹرولیم، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم کو (آج) جمعرات کو طلب کرلیا۔

جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ پٹرول کا بحران ہے لوگوں کو پٹرول نہیں مل رہا کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں، افسوس ہوتا ہے ایسے وزراء پر جو صرف میٹنگز کے لئے جاتے ہیں اور مراعات لیتے ہیں۔

نمائندہ اوگرا نے کہا کہ ہم نے کمیٹی بنائی ہ قومی احتساب بیورو (نیب) ہر چیز پر نوٹس لیتا ہے لیکن آٹا پٹرول بحران پر خاموش ہےے جو پمپس پٹرول نہیں رے رہے ان کے خلاف کارروائی کرے گے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جب کسی معاملے کو دباتے ہیں تو حکومت اس کے لئے کمیٹی بنا دیتی ہے، کمیٹی کو چھوڑے، کمیٹی کی بات مت کریں، نیب صرف اپنی مرضی کے کیسز میں دلچسپی لیتا ہے۔

چیئرمین نیب بھی ہر چیز پر نوٹس لیتا ہے لیکن پٹرول اور آٹا بحران پر خاموش ہے، عوام کے مفاد کے لئے بھی کوئی کام کرنا چاہیے، لیکن اس معاملے پر نیب سورہا ہے۔

تازہ ترین