• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک لین ریفرنسز،زرداری پر فرد جرم کی کارروائی7جولائی تک مؤخر

اسلام آباد(پی پی آئی)احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنسز میں سابق صدرآصف علی زرداری پرفرد جرم کی کارروائی7جولائی تک مؤخر کردی جبکہ عدالت نے سابق صدراوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے پارک لین اورمنی لانڈنگ ریفرنسزکی سماعت کی۔دوران سماعت سابق صدر آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے کہ عمررسیدہ لوگ کورونا کا زیادہ شکارہوسکتے ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کی عمریں بھی 60 سال سے زائد ہیں۔
تازہ ترین