• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،آرٹھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد زیب اپنے کم سن بیٹے سمیت لاپتہ

مردان ( نمائندہ جنگ) صوابی کے علاقہ یعقوبی سے تعلق رکھنے آرٹھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد زیب اپنے کم سن بیٹے سمیت پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا اہل خانہ نے تلاش کے لئے پریس کانفرنس کرڈالی تھانہ یارحسین کے علاقہ یعقوبی کے رہائشی حاجی محمد بخت زار نے مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ اس کا بھائی حضرو ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن کے عہدے پر تعینات ہیں اور چند سال قبل ایک غیر ملکی خاتون ڈاکٹر سے شادی رچائی جس کے بطن سے اس کے تین بچے پیدا ہوئے تاہم گذشتہ سال کرغیزستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر آئجان اپنے دوبچوں نو سالہ زینب زیب اور پانچ سالہ یوسف زیب چلی گئی اور وہاں اپنے شوہر سے علیٰحدگی اختیار کی انہوں نے کہاکہ خاتون نے تیسرے بیٹے احمد زیب کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں تیرہ اپریل کی تاریخ مقررہے تاہم اس کا بھائی 15اکتوبر2015سے اپنے بیٹے سات سالہ یوسف زیب سمیت غائب ہوگیاہے اس کے بارے میں ان کے خاندان کو کسی قسم کا علم نہیں پولیس اہلکار آئے روز ان کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان کے چادراورچاردیواری کے تقدس کا خیال رکھاجائے۔
تازہ ترین