• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے بلدیہ میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، واقعہ میں خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں واقعے پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی سے کچھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین