وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ انہیں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ شہباز شریف کو جلد رو بہ صحت کرے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کے لیے بھی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے بڑا ضروری ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اُمید ہےشہباز شریف قرنطینہ کے بعد کورونا کے خلاف عملی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔