• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ اظہار الحسن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن نے پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تھے۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا پیغام موصول ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے دوران ہی گھر روانہ ہوگیا اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین